بھٹکل:25/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ہاڈولی گرام پنچایت علاقے میں بندروں کی حدسے زیادہ ہنگامہ خیزی سے پریشان دیہی عوام نے ضروری اقدام کے لئے پنچایت کی گرام سبھا میں مطالبہ کیا۔
میٹنگ کے دوران معاملے کو پیش کرتے ہوئے عوام نے کہاکہ چھوٹے سے باغ میں سپاری ، ناریل کی فصل کرتے ہوئے زندگی کا گزارہ کررہے ہیں، لیکن علاقہ میں حدسے زیادہ بندروں کی بھاگ دوڑ اور ہنگامہ خیزی سے وہ فصل بربا دہورہی ہے، ہمیں اس سے نجات دلانےکی مانگ کرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنایا۔ عوامی دکھڑے کا جواب دیتے ہوئے معاون فاریسٹ آفیسر نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے بندروں پر قدغن لگانے کا تیقن دیا۔
عوام نے میٹنگ میں گرام پنچایت کے ترقی جات کاموں کے متعلق بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گرام پنچایت کے حدود میں 3دیہی پینے کے پانی کے منصوبوں کی شروعات ہوکر 3سال ہوگئے لیکن ابھی تک ایک لیٹر پانی میسر نہیں ہوا، اس دوران ٹھیکدار اپنا بل منظور کروانے کی جلدی کرنےپر اعتراض جتایا۔ میٹنگ میں موجود ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کام مکمل نہ ہو تب تک بل ادا نہ کرنے کے لئے اس قبل ہی ہدایات دی گئی ہیں، اگر افسران اس کو نظر انداز کرتے ہوئے کچھ کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنےکی سفارش کرنے کی بات کہی۔ ووٹر شناختی کارڈ کی سہل کاری ، آبی محکمہ کے کاموں کے لاگت رقم میں فرق ہونے کو لے کر میٹنگ میں چرچاہوئی ۔ گرام پنچایت صدر شری دھر شیٹھ نے میٹنگ کی صدارت کی۔ محکمہ اطفال و خواتین کی سوشیلا بطور نوڈل آفیسر شریک تھیں۔ پنچایت ترقی آفیسر کریپا نائک کاموں کی فہرست کی خواندگی کی ۔ محاسب واسو نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔